مسلمانوں کا عروج و زوال
مسلمانوں کا عروج و زوال پروفیسر محمد شکیل صدیقی ”قوموں کا عروج و زوال“ تاریخ کا ایک اہم موضوع بھی ہے اور علم بھی۔ اس کا شمار علومِ نقلیہ میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ قرآن مجید ہرچند کہ تاریخ کی کتاب نہیں ہے تاہم قوموں کے عروج و زوال کے اصول اور تاریخ کی سب سے مستند اور اولین کتاب ہے۔ اللہ سبحانہ ¾ تعالیٰ نے قرآن مجید میں انسانوں کی ہدایت و رہنمائی اور درسِ عبرت و نصیحت کے لیے اُممِ سابقہ کے عروج و زوال کے اصول و قواعد اور واقعات کو متعدد مقامات پر بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بے بس اور مجبورِ محض نہیں بنایا ہے بلکہ اختیار و ارادے کی آزادی عطا کی ہی، انسان اپنی قوت ِارادی و عمل سے عروج و ترقی حاصل کرسکتا ہے۔ چنانچہ قوموں کے عروج و سربلندی کے حوالے سے یہ اصول بتایا کہ: ”اللہ تعالیٰ کسی قوم کو اُس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ اس کے افراد اپنے آپ کو نہ بدلیں۔“
|